اصل کھابے تو بیوروکریسی کھارہی ہے، سیاستدانوں کو تو صرف چوانیاں جاتی ہیں: خواجہ آصف
فیصل آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیاہے کہ اصل کھابے تو بیوروکریسی کھا رہی ہے جبکہ سیاستدانوں کو تو صرف چوانیاں جاتی ہیں، سیاستدان چار سال کھاتے ہیں جبکہ یہ تو دہائیوں سے بیٹھے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں حکومت ایک کمرہ کروڑ کروڑ روپے کا بنا رہی ہے ،پرائیویٹ سیکٹر 20 لاکھ روپے میں بنا کر دے رہی ہے ۔
ہم کس کو روئیں، سیاستدانوں کو چوانیاں جاتی ہیں اصل کھابے بیوروکریسی کھا رہی ہے ، ہماری نیت خراب ہو تو اللہ معاف کرے 4 سال کھائیں گے اگلے ہمیں پھر فارغ کر دیتے ہیں پھر نئے آجاتے ہیں وہ نیا کام شروع کر دیتے ہیں۔
جو دہائیوں سے بیٹھے ہوئے ہیں، جن کی 40 سال کی سروس ہو گئی ہے ، ان کا اندازہ لگائیں ان کا تو میٹر ہی بند نہیں ہوا، سیاستدانوں کا تو میٹر بند ہو جا تاہے ۔