سید ظاہر علی شاہ نے محمد ہمایون خان کو سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران پارٹی کی موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی ڈھانچے اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیمی بنیادوں کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور عوامی رابطہ مہم کو نئی جہت دی جائے گی تاکہ پارٹی کا پیغام مؤثر انداز میں ہر گھر تک پہنچایا جا سکے۔
اس موقع پر محمد ہمایون خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی، جمہوری اور عوامی جماعت ہے جو ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی نئی توانائی اور جذبے کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ہمایون خان
ملاقات کے اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پارٹی کو مزید فعال، متحد اور متحرک بنانے کے لیے باہمی مشاورت اور ہم آہنگی کے عمل کو مسلسل جاری رکھا جائے گا۔