سینیٹر روبینہ خالد کا مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین، قوم سے اتحاد و یکجہتی کی اپیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو انڈیا کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے پہ خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں – مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ان کی جرات و استقامت پر پوری قوم کو فخر ہے -پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی محافظ ہیں -ہم دہشت گردی اور بیرونی جارحیت کے خلاف جاری جنگ میں ہماری افواج کی بے مثال قربانیوں اور شجاعت کا بھرپور اعتراف کرتے ہیں
سینٹر روببھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیزی کے اقدام بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے -ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کا نوٹس لے اور بھارت کو اس کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر جوابدہ بنائے -قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹونے کہاتھا “ہم دشمن کی جارحیت کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے، چاہے ہمیں ایک ہزار سال تک بھی لڑنا اور قربانیاں دینی پڑیں -تمام پاکستانی اندرونی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اپنی افواج کا ساتھ دیں -اس نازک وقت میں ہمیں یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مضبوط اور پر عزم قوم بننا ہے اور اپنی افواج کی بے لوث خدمات پر ان کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرنی ہے – پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ قومی خودمختاری کے دفاع میں کھڑی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں