لیک شور(Lake shore) غیر منظور شدہ پروجیکٹ کی ڈویلپمنٹ مکمل طور پر بند ، 80 لاکھ جرمانہ عائد
اسلام آباد (جاوید بھاگٹ سے) لیک شور(Lake shore)ایک غیر منظور شدہ پروجیکٹ ہے جس کی ڈویلپمنٹ مکمل طور پر بند ہے (80)لاکھ جرمانہ کیا جو ابھی ادا نہیں کیاگیا -شہری ایسے کسی بھی ہاوسنگ پراجیکٹ میں انوسٹمنٹ یا خریداری سے قبل ٹی ایم اے خانپور آفس ضرور رابطہ کریں ہاوسنگ پروجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے تا کہ ان کی جمع پونجی ضائع نہ ہو ان خیالات کا اظہار ٹی ایم او خانپور محترمہ عائشہ طاہرہ نے جاوید بھاگٹ سے اپنے آفس خانپور میں خصوصی گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ Lake shore کی سائٹ پر باقائدہ طور پر نظر رکھی ہوئی ہے تاکہ کسی بھی شہری یا اور سیز کو ڈویلپمنٹ کے نام پر دھوکہ دیکر لو ٹا نہ جاسکے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا قانون و ضابطے کے مطابق کام کرنا ہے – اس پراجیکٹ کی منظوری کے حوالے سے درخواست آئی ہے اور جو ڈاکومنٹ جمع کروائے گئے ہیں وہ منظوری کے لیے ناکافی ہیں جس کی وجہ سے ابھی تک اس پراجیکٹ کو منظور نہیں کیا گیا قانون کی خلاف ورزی پر ان کو نوٹسسز بھی جاری کیے گئے ہیں اور اسی لاکھ جرمانہ بھی کیا گیا ہے ان سیل پرچیز کی تشہیر کو بھی بند کرنے کا لکھا ہے – انکا کہنا تھا کہ مزید کاروائی کے لیے ہم نے سی ڈی اے اور پیمرا کو بھی خط لکھے ہیں تاکہ ایک غیر منظور شدہ پراجیکٹ میں شہریوں کا پیسہ نہ پھس جائے – محتر مہ عائشہ طاہرہ نے کہا کہ علاقے میں کسی قسم کے غیر قانونی پراجیکٹ کو چلانے کی اجازت نہیں دینگے- انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خانپور کی حدود میں کسی بھی ہاوسنگ پراجیکٹ میں انوسٹمنٹ یا خریداری سے قبل اس پراجیکٹ کی قانونی حیثیت کے بارے میں ٹی ایم اے آفس سے ضرور رابطہ کریں تاکہ آپ کی جمع پونجی محفوظ رہے
