اسلام آباد میں قتل، گینگ ریپ، زنا ،اغواء، اور اقدام قتل کے ہوشرباء کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد میں قتل، گینگ ریپ، زنا ،اغواء، اور اقدام قتل کے ہوشرباء کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل، گینگ ریپ، زنا ،اغواء، اور اقدام قتل کے ہوشرباء کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے گزشتہ 3 برسوں 24 اپریل 2022 سے 24 اپریل 2025 تک دوران کل 4455 مقدمات درج ہوئےکیسز کی تحریری تفصیلات وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں جمع کرادیں قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ تین سالوں میں 7259 ملزمان مختلف جرائم میں ملوث پائے گئے4499 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 2718 مفرور ہیں قتل کے مقدمات کی مجموعی تعداد 600 رہی قتل کے کیسز میں 2064 افراد ملوث پائے گئےقتل میں 1063 ملزمان گرفتار کیے گئے قتل کے جرم میں 1002 تاحال گرفتار نہ ہو سکےقتل کے مقدمات میں 387 چالان عدالتوں میں جمع کرائے گئےقتل کے 15 مقدمات منسوخ اور 61 تاحال ناقابل سراغ ہیں گینگ ریپ کے کل 63 مقدمات درج کیے گئےگینگ ریپ میں 169 افراد ملوث پائے گئے گینگ ریپ کے گھناؤنے جرم میں سے 138 گرفتار اور 29 تاحال گرفتار نہ ہو سکےزنا کے 2013 مقدمات درج ہوئے ہیں زنا کے کیسز میں 1275 ملزمان گرفتار، 805 مفرور قرار پائے ہیں زنا کے مقدمات میں 524 مقدمات زیر تفتیش رہےاغوا اور اغواء برائے تاوان کے 875 مقدمات رپورٹ ہوئے
اغوا کے مقدمات میں 611 ملزمان گرفتار، 329 مفرور ہوئے اغواء کے 138 مقدمات زیر تفتیش ہیں اقدام قتل کے 904 مقدمات درج کیے گئےاقدام قتل میں 3140 افراد ملوث پائے گئے اقدام قتل میں 2164 گرفتار کیے گئے 940 مفرور ہیں اقدام قتل کے 679 مقدمات کا چالان جمع ہوا جبکہ 27 منسوخ ہوئےسال 23-2022 میں 1419 مقدمات درج ہوئے
سال 24-2023 میں 1527 مقدمات درج کیے گئےسال 25-2024 میں 1509 مقدمات سامنے آئےتین برسوں میں مجموعی طور پر 1784 ملزمان مفرور قرار پائے164 مقدمات منسوخ جبکہ 451 مقدمات تاحال ناقابل سراغ ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں