پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں پارٹی کی میڈیا حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جس جرات اور بصیرت سے ملک کے وقار کا انٹرنیشنل میڈیا پر دفاع کیا اور بھارتی پروپگنڈے کو ناکام بنایا وہ مثالی اور لاجواب تھا ، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے دیگر قائدین بھی اس حوالہ سے بہترین کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کی محنت لگن کو داد دی اور انہیں پارٹی کا قیمتی اثاثہ قرار دیا، اس موقع پر ندیم افضل چن نے گورنر خیبرپختونخوا کے کردار اور رویہ کو سراہا انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کے وژن کے تکمیل کے لیئے ہر پلیٹ فارم پر ہم اپنا کردار زمہ داری اور ایمانداری سے ادا کرینگے۔
