بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹرز میں افواج پاکستان کو آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پہ خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹرز میں افواج پاکستان کو آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پہ خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد
تقریب میں بی آئ ایس پی کی چیر پرسن سینیٹر روبینہ خالد ، سکیرٹری بی آئ ایس پی عامر علی احمد ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر نور، تمام ونگز کے ڈی جیز سمیت بی آئ ایس پی عملے اور بینیفیشریز کی بڑی تعداد میں شرکت ۔۔ شرکا نے بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور ملکی سرحدوں کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پہ افواج پاکستان اور بالخصوص پاکستان آئر فورس کا شکریہ ادا کیا ۔۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پہ قومی سلامتی اداروں ، افواج پاکستان ، وزیراعظم پاکستان کو مبارکباد پیش کی ۔چیر پرسن بینظر انکم سپورٹ پروگرام نے اس تاریخی موقع پر پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور میزائل پروگرام کی خالق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کی ۔
