خیبرپختونخوا کا سافٹ امیج بلند کرنے میں کھیلوں کے گراونڈز کی آبادی انتہائی ضروری ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاو(سٹاف رپورٹر) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا سافٹ امیج بلند کرنے میں کھیلوں کے گراونڈز کی ابادی انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاکی اور اسکواش کے کھلاڑیوں کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا وفد کی قیادت سابق اولمپئین رحیم خان اور اسکواش پلیئرناصر خان کررہے تھے ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ میں ہاکی اور اسکواش کی عظمت رفتہ کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کیا جائے گا ، ہاکی اور اسکواش کے میدانوں میں عالمی سطح پر پاکستان اور اس صوبہ کا نام تھا ہمارے کھلاڑی اب بھی باصلاحیت ہیں۔انہیں راہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیئے وفاقی حکومت سے گورنر ہاؤس کی جانب سے رابطہ کیا جائے گا ،ملاقات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن اور اسکواش فیڈریشن کے معاملات اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، کھلاڑیوں نے صوبہ کے سافٹ امیج کو روشن کرنے کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا ۔ معروف سیاسی و سماجی شخصیت کفایت اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے
