وزیر اعلی تنقید برداشت کرنے کے صلاحیت سے عاری ہیں،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
پشاور(نمائندہ خصوصی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافی عادل وقارکے دفتر کو مسمار کرنے کو وزیر اعلی کی انتقامی سوچ کا عکاس قرار دیا انہوں نے متاثرہ صحافی عادل وقار سے ٹیلی فونک رابطہ میں انکے ساتھ ہونے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ شدید مذمت کی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی تنقید برداشت کرنے کے صلاحیت سے عاری ہیں آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کا چیمپئن بننے والوں نے عادل وقار کے دفتر کو مسمار کرکے اپنی چھوٹی سوچ کا ثبوت دیا ہے ، صحافی عادل وقار نے اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعلی کے ایماء پر ہونے والے ایسے اقدامات انہیں سچ کہنے سے نہیں روک سکتے
