چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی پٹیشن گمراہ کن اور غیر قانونی ہے۔ سید نئیر حسین بخاری
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے جنرل سیکرٹری پیپلز لائرز فورم۔کے مرکزی صدر سید نیر حسین بخاری نے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی پٹیشن کو گمراہ کن اور غیر قانونی قرار دیا ہے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی پٹیشن گمراہ کن اور قانون سے ناواقفیت کا اقدام ہے۔ وکیل عشابہ کامران کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن میں بے بنیاد دعویٰ کیا گیا ہے اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ۔بلاول بھٹو زرداری دو سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (PPPP) کے رکن ہیں نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ ۔ پٹیشن میں اسپیکر قومی اسمبلی، وزارت قانون اور بلاول بھٹو زرداری کو فریق بنایا گیا ہے اس اقدام سے یہ واضح ہوتا ہے کہ دعویٰ دائر کرنے والے اور ان کے معاونین کو قانون کی معمولی سمجھ بوجھ بھی نہیں ہے اسی نوعیت کا دعوی 2024 کے انتخابات کے دوران بھی لاہور میں دائر کیا گیا تھا جسے ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دیا تھا نیر بخآری نے یاد دلایا ہے کہ الیکشن کمیشن اور اپیلٹ فورم پر بھی منیر احمد خان کی اس قسم کی پٹیشن خارج کی جا چکی ہیں۔نیر بخآری نے واضح کیا ہے کہ عقل کے اندھوں کو علم ہونا چائیے کہ بلاول بھٹو زرداری انٹرا پارٹی انتخابات میں باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت دو جماعتی اتحاد کے ذریعے جماعتیں مشترکہ نشان پر انتخابات میں حصہ لے سکتی ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی اور پی پی پی پی 2018 اور 2024 کے عام انتخابات میں اسی معاہدے کے تحت اتحاد کے ساتھ میدان میں اتریں
دونوں جماعتوں کے اتحاد کا تحریری معاہدہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں موجود ہے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے دونوں جماعتوں کے معاہدے کے تحت الیکشن 2018 اور 2024 کا انتخاب انتخابی نشان ‘تیر’ پر لڑا تھا چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف پٹیشن بدنیتی پر مبنی ہےوہ وکلا جو ماضی میں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے سیاسی فائدہ اٹھاتے رہے، آج اپنی نااہلی اور لاعلمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں