چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اہم اجلاس
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اہم اجلاس
اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر اسٹیٹ ،ممبر انوائرمنٹ، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی ریسورس، آرکیٹیکٹ اور متعلقہ افسران کی شرکت
اجلاس میں شہریوں کے لیے ایف نائن پارک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ لائبریری ، سیاحت سے متعلقہ منصوبوں کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
اجلاس میں پبلک لائبریری کے قیام کے حوالے سے ڈیزائن اور متعلقہ سہولیات پر بریفننگ دی گئی
چیئرمین سی ڈی اے کی پبلک لائبریری کے ڈیزائن کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنے کی ہدایت
اسلام آباد شہر میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ پبلک لائبریری اور تمام ڈیجیٹل سہولیات کے ساتھ لیس قیام عمل میں لایا جائے، محمد علی رندھاوا
پبلک لائبریری کو تمام جدید سہولیات سے مزین کیا جائے تاکہ لائبریری آنے والے شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، چیئرمین سی ڈی اے
پبلک لائبریری میں بچوں کو مطالعہ کے ساتھ پلے ایریا اور تفریحی سہولیات بھی میسر کی جائیں گی، بریفننگ
چیئرمین سی ڈی اے کی لائبریری کے ڈیزائن میں ڈیجیٹل اور ای لائبریری کی تمام سہولیات میسر کرنے کی ہدایت
چیئرمین سی ڈی اے کی پبلک لائبریری کو قومی اور بین الاقوامی لائبریریوں سے ڈیجیٹلی منسلک کرنے کی ہدایت
اسلام آباد کے شہریوں کیلئے پبلک لائبریری کی ممبر شپ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت
بین الاقوامی معیار کے مطابق لائبریری کی تعمیر کا قیام عمل میں لایا جائے، محمد علی رندھاوا کی ہدایت
پبلک لائبریری میں ڈیجیٹل انڈیکس، سوشل زون اور کو-ورکنگ سپیسز کی سہولیات بھی ہونگی، بریفننگ
پبلک لائبریری میں مختلف ایونٹس کے انعقاد کے لئے کانفرنس ہالز کی جگہ بھی ہوگی، بریفننگ
چیئرمین سی ڈی اے کی پبلک لائبریری میں جدید ترین ریسرچ سینٹر اور لیب کی سہولیات بھی تعمیر کرنے کی ہدایت
پبلک لائبریری میں پانچ لاکھ سے زائد کتابیں رکھنے کی گنجائش ہوگی، اجلاس کو بریفننگ
سیاحت سے متعلق منصوبے میں ایف نائن پارک میں تھیم پارک اور سفاری پارک کی تعمیر کے اور گالف کلب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا، چئیرمن سی ڈی اے
اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نرسری کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے کام جاری ہے، چیئرمین سی ڈی اے