گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فتنہ الخوارج کے چار دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیس کیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فتنہ الخوارج کے چار دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیس کیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھارتی سرپرستی کے حامل فتنہ الخوارج کے چار دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کھوئی بہارہ میں افواج پاکستان کی کامیاب کارروائی پر گورنر خیبرپختونخوا نے ڈیرہ اسماعیل خان کے آپریشنل کمانڈر اور دیگر اہلکاروں کو شاباش دی، انہوں نے کہا کہ کھوئی بہارہ جیسے پرامن علاقہ کو مذموم مقاصد کی خاطر استعمال کرنے والوں کا عبرت ناک انجام انتہائی خوش آئند ہے انہوں نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے میجر سمیت دیگر اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں