چیرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ سینٹر روبینہ خالد کا پشاور تحصیل آفس ٹاؤن ٹو و کیمپ آفس کا اچانک دورہ

چیرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ سینٹر روبینہ خالد کا پشاور تحصیل آفس ٹاؤن ٹو و کیمپ آفس کا اچانک دورہ

دورے کا مقصد رقوم وصول کرنے والی خواتین سے براہ راست شکایات سننا اور انکے مسائل کے حل کے احکامات جاری کرنا ہے
بی آئی ایس پی میں سروے کی کوئی فیس نہیں سروے بالکل مفت ہوتا ہے
سروے میں اندراج کے وقت وہ موبائل نمبر رجسٹر کرواہیں جو آپکے استمال میں ہو
خواتین اپنی رقم گن کر لیں اور اسکی رسید وصول کریں
رقم سے کٹوتی کی صورت میں 8171 پر فوری شکایت کریں
کٹوتی کرنے والوں کےخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا
بی آ ئی ایس پی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن اور ایک مقدس ادارہ ہے
صدر پاکستان، وزیراعظم اور پارٹی چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات ہیں کے مراکز پر آنے والی خواتین کی عزت نفس اور احترام پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جاۓ
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام رجسٹریشن اور ادائیگی مراکز پہ خواتین سے بدسلوکی اور کٹوتی کی شکایت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا
پروگرام سے 1 کروڑ خاندان مستفید ہورہے ہیں ، بینظیر ہنر مند پروگرام کے تحت مستحق خواتین اور انکے گھرانوں کےافراد کی زندگیوں بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں
2 سال سے پہلے دو بارہ سروے ممکن نہیں، جن بینیفشریز کو امداد وصول کرتے ہوئے 3 سال مکمل ہو چکے ہیں ان کیلئے دوبارہ سروے کروانا لازمی ہے
بی آ ئی ایس پی کی جانب سے میسج صرف 8171 سے کیا جاتا ہے
جب تک 8171 سے میسج نہ آئے خواتین ادائیگی مراکز تشریف نہ لائیں

اپنا تبصرہ لکھیں