گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خضدار آرمی پبلک اسکول سانحہ کے غم میں خیبرپختونخوا کے باسی بلوچستان کے باسیوں کے ساتھ برابر شریک ہیں ، میں اپنے صوبہ کی جانب سے تعزیت و یک جہتی کے لیئے کوئیٹہ آیا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی ہاؤس کوئیٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ بلوچستان کے صوبائی وزراء سے گفتگو کے دوران کیا، گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا بھی انڈین سرپرستی کے حامل دہشت گرد عناصر کی کارروائیوں کے باعث بری طرح متاثر ہوا ہمارے صوبہ میں بھی ارمی پبلک سکول پشاور کے بچوں سمیت فوج ، پولیس اور عام شہریوں کی قربانیوں کی طویل داستانیں ہیں مگر ان شاءاللہ جلد ہی افواج پاکستان ان خوارج سے دھرتی کو پاک کردیں گے ، انہوں نے کہا کہ امن ، رواداری ، برداشت اور سبز ہلالی پرچم تلے اتحاد میں ہی اقوام ، صوبوں اور قوم کی بقاء ہے ہمیں متحد ہوکر ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا ، اس موقع پر سانحہ آرمی پبلک اسکول خضدار کے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد مکمل صحت یابی کے لیئے دعا کی گئی
