نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ/اسپیکر قومی اسمبلی کی حملے کی مذمت

نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ/اسپیکر قومی اسمبلی کی حملے کی مذمت
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کی ہے -اسپیکر قومی اسمبلی نے فائرنگ کے نتیجے میں شہید پولیس اہلکار عبدالوحید کو خراج عقیدت پیش کیا –
اسپیکر قومی اسمبلی نے شہید عبدالوحید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا -پولیس اہلکار عبدالوحید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اسپیکر سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ شہید کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی
نے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے مامور ٹیم پر حملہ ناقابل برداشت قرار دیا ہے -بچوں کے محفوظ و صحت مند مستقبل پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی نے شہید پولیس اہلکار کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی وعا کی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں