ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کے تحت مصر میں غزہ فلسطین مہاجرین کے لیے میڈیکل سینٹر قائم کر دیا گیا عبدالحبیب عطاری
اسلام آباد : دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت مصر میں غزہ فلسطین کے متاثرین جوکہ ہجرت کرکے مصر آ چکے ان کے لیے میڈیکل سینٹر قائم کیا جا چکا ہے دعوت کے ترجمان اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے ہیڈ مولانا عبدالحبیب عطاری کا میڈیکل سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کہنا تھا کہ یہ میڈیکل سینٹر خاص طور پر فلسطین سے آنے والے مظلوم مریضوں کے لیے قائم کیا گیا ہے، جہاں تمام مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا اور ادویات بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی
اگر کسی مریض کو آپریشن یا بڑے علاج کی ضرورت ہوئی، تو اس میں بھی ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کی جانب سے حتی الامکان مدد فراہم کی جائے گی
ترجمان دعوت اسلامی عبدالحبیب عطاری صاحب کا کہنا تھا کہ یہ عظیم قدم مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لیے ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کی ہمدردی، دینی غیرت اور محبتِ امت کی روشن مثال ہے۔
عبد الحبیب عطاری کا کہنا تھا کہ اللہ پاک اس کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور فلسطینی عوام کے لیے راحت و سکون کا ذریعہ بنائے
دعوت اسلامی کے ترجمان عبدالحبیب عطاری کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں ہم غزہ فلسطین کے اندر بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہیں اور جو غزہ فلسطین کے مہاجرین ہیں انکو بھی نہیں بھولے ہم سے جتنا ممکن ہو سکا ان کی مدد کریں گے