یومِ استحصال کشمیر: کشمیریوں کا مقدمہ انصاف کا مقدمہ ہے، پیپلز پارٹی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کہا کہ 5 اگست کشمیریوں کے لیے اذیت کی یاد ہے۔ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ مضبوط کرنے کی کوشش کی۔ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں کشمیر کا مقدمہ لڑا۔ شہید بھٹو نے کشمیر کو عالمی فورمز پر اٹھایا۔ بی بی شہید نے کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائی۔ چیئرمین بلاول بھٹو کشمیر کاز کے ترجمان ہیں۔کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ندیم افضل چن نے مزید کہا -مودی کا منصوبہ کشمیری شناخت مٹانے کا ہے۔ ووٹر لسٹ میں تبدیلی کشمیریوں کا استحصال ہے۔ پیپلز پارٹی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ کشمیر پر پاکستانی مؤقف دوٹوک اور واضح ہے۔ بلاول بھٹو نے اقوامِ متحدہ میں کشمیریوں کی وکالت کی۔ یومِ استحصال مظالم کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب غزہ کی طرح عالمی دنیا کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھائی گیں اس وقت عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ کشمیریوں کا مقدمہ انصاف کا مقدمہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں