اسلام آباد: سٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر خالد منصور پر فارم ہاؤس خریدنے، جعل سازی اور سوسائٹی فنڈز کے غلط استعمال کا الزام
اسلام آباد (انوسٹی گیشن سیل ) سٹیٹ لائف ایمپیلائز ہاوسنگ سوسائٹی کے صدر خالد منصور نے مینجنگ کمیٹی اورممبران سوسائٹی کو دھوکے اور جعل سازی رقم بٹورتے ہوئے جاپان روڈ پر ایک سو پچاس کینال کا فارم ہاؤس خریدنے کا بھی انکشاف ہوا ہے – ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد منصور جو کہ گزشتہ متعد سالوں سے سٹیٹ لائف سوسائٹی کا صدر بن رہا ہے اور نہ صرف مینجنگ کمیٹی کو عین الیکشن کے ٹائم پربلیک میلنگ کے ذریعے صدر بن کر نہ صرف مینجنگ کمیٹی کو دھوکہ دیتا ہے بلکہ ممبران سوسائٹی کی طرف سے حاصل ہونے والی رقم حاصل کر کے اپنے ذاتی مکان اور زمین کی خریداری میں لگا ہوا ہے -ذرائع کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کے پیسے سے ہی ڈی ایچ اے میں گھر اور جاپان روڈ پر ایک سو پچاس کنال ذمین بھی خریدی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد منصور نے نہ صرف سوسائٹی ممبران کو نقصان پہنچا یا ہے بلکہ عوام انتہائی مقبول ادارے سٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان کی ساکھ کو بھی متاثر کیا ہے –
اداروں اس پر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جلد ہی خالد منصور کے دیگر کالے کرتوت بھی سامنے آئیں گے-
خالد منصور سے موقف کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے بیماری کا بہانا بناتے ہوئے موقف نہ دیا خالد منصور اگر موقف دینا چاہے تو ان کے سٹیٹمنٹ کو بھی پبلیکیشن کا حصہ بنایا جائے گا