جی پی او مری لیز پر دینے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیل، تاجروں کے دباؤ کا الزام

جی پی او مری لیز پر دینے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیل، تاجروں کے دباؤ کا الزام

مری(نامہ نگار) جی پی او مری کو لیز پر دینے کے بعد مبینہ تاجر برادری کے دباؤ کے پیش نظر سالوں سے پروسیجر کو مکمل ہونے کے جی پی او انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی باہمی مشاور ت کے بعد لیز حاصل کرنے بعد اچانک ضلع انتظامیہ نے مذکورہ سسٹم کو بلاک کرتے ہوئے جی پی او کو سیل کر دیا گیا – جی پی او کو لیز حاصل کرنے کے بعد سیل کرنا انتظامیہ کے لیے ایک سوالیہ نشان بن گیا
لیز پر حاصل کرنے والی کاروباری شخصیت نے بتایا کہ اس نے جی پی اور مری کے اخبار اشہار کے بعد ٹینڈر میں حصہ لیا اور ایک مکمل پروسیجر کے تحت ان کو یہ لیز ایوارڈ ہوئی ادارے کی خط و خطابت تقریباً ایک سال سے ذائد عرصہ لگا اور جولائی 2025 کو ان کے ہینڈ اور کر دیا گیا جس کی تزینوں آرائیش پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے اور اچانک ضلع انتظامیہ نے سیل کر کر کے نہ صرف اس کو مالی نقصان پہنچایا بلکہ اس کی رپیوٹ بھی متاثر ہوئی جو کہ ایک قابل تلاف نقصان ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ جی پی او جو کہ وفاق کے زیر کنٹول ادارہ ہے اس سے ضلع انتظامیہ کا کوئی کنسرن بھی نہیں ہے مبینہ طور پر مری کے تاجروں اور خصوصی طور پر مال روڈ کے تاجروں کی اپروچ کی وجہ سے یہ کیا گیا ہے
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جی پی او چوک میں ایک منفرد انداز کا سسٹم لانچ کیا جا رہا تھا جس سے نہ صرف ملکی غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس کی سیل ختم کرے اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز مزید اپنا نام روشن کرے

اپنا تبصرہ لکھیں