ریاست نے عمران خان کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ریاست چلانے والوں وقت ایک جیسا نہیں رہتا: گنڈاپور
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریاست نے عمران خان اور کئی لیڈرز کو جیل میں ڈالا ہوا ہے لیکن ریاست چلانے والوں وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔
پہاڑ پور اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب میں علی امین نے کہا ہم قانون کی پاسداری کررہے ہیں لیکن میرے عوام کوحقوق کون دے گا؟
انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن قائم کرنا اور دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، ریاست نے بانی پی ٹی آئی اور کئی لیڈرز کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ریاست چلانے والو وقت ایک جیسا نہیں رہتا، ہم نے تو برداشت کرلیا ہے، آپ نہیں کر پاؤ گے۔
علی امین کا کہنا تھا کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اگرکچھ لوگوں نےبندوق اٹھائی ہےتو اس میں ہمارا بھی قصور ہے، جہنوں نے بندوق اٹھائی ہے انہیں سمجھایا جائے، افغانستان سے مذاکرات ہورہے ہیں، یقین ہے وہ ہماری بات مانیں گے۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ عمران خان نےجب بھی کال دی، اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، ہم سیاست کرتے ہیں بغاوت پر مجبور نہ کیاجائے۔