وزیر خارجہ اسحاق ڈار سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کیلئے کابل روانہ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کیلئے کابل روانہ

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاک چین افغانستان چھٹے سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کریں گے، نمائندہ خصوصی افغانستان محمد صادق بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہوں گے، وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔

دفترخارجہ کے مطابق انسداد دہشت گردی، تجارت اور دیگر امور پر تعاون بڑھانے پر تینوں ممالک کے درمیان بات چیت ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار قائم مقام افغان وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں