سی ڈی اے کے 76 خوش نصیب ملازمین قرعہ اندازی کے ذریعے حج پر روانہ ہوں گے

سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے معاہدے کے مطابق سی ڈی اے ملازمین کو حج پر بھیجوانے کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب۔
اس سال حج پر جانے والے ملازمین کی تعداد66سے بڑھا کر 76کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اسلام آباد : سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے معاہدے کے مطابق سی ڈی اے ملازمین کو حج پر بھیجوانے کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب چیئرمین آفس سی ڈی اے میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا،ممبرایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرفنانس طاہر نعیم اختر،ممبرپلاننگ ڈاکٹرمحمد خالد حفیظ،ممبرانوائرمنٹ اسفندیاربلوچ،ممبرانجینئرنگ سید نفاست رضا،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سرپرست اعلیٰ،حاجی صابر،اظہر خان تنولی،ملک عاصم،اظہارعباسی،ڈائریکٹر لیبرریلیشن ممتاز علی شر،ڈپٹی ڈائریکٹرلیبرریلیشن عطاباری ارشد،ڈائریکٹرآئی ٹی شہزاد ملک سمیت سی ڈی اے افسران و ملازمین نے کثیرتعداد میں شرکت کی،اس موقع پر سی ڈی اے کے سکیل نمبر01سے 17تک (نان گزیٹیڈ) 9352ملازمین کی قرعہ اندازی کی گئی جس کے مطابق سی ڈی اے کے76 ملازمین اس سال انشاء اللہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے،کامیاب خوش نصیبوں میں عبدالرؤف مالی،محمد حنیف سپروائزر،محمد اویس انفورسمنٹ گارڈ،امیرحمزہ آپریٹر،گل نوازمالی،یاسراعوان سٹینوگرافر،تنویر احمد مالی،زکارت شاہ مالی،فیض رسول آپریٹر،ملک ابرارجونیئراسسٹنٹ،محمد آصف صدیق سیکورٹی گارڈ،اکسیرعباسی مالی،شازیہ ملک سیکورٹی گارڈ،نجمہ بنارس نائب قاصد،ندابہادرجونیئراسسٹنٹ،صنم مبارک دفتری،فرخندہ جبین نائب قاصد،کلثوم حسن جونیئر ٹیکنیشن و دیگر ملازمین شامل ہیں۔

اس موقع پرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے قرعہ اندازی میں کامیاب تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ جن خوش نصیب ملازمین کے نام قرعہ اندازی میں آئے ہیں وہ بلاشبہ اللہ کے مہمان اور پسندیدہ لوگ ہیں ان سے درخواست کرتاہوں کہ وہ جہاں اپنی بخشش کے لئے دعا کریں گے وہاں ملک،ادارے کی تعمیر وترقی اور ملک کی خاطر جان کی قربانی دینے والے شہداء کے لیے بھی خصوصی دعاکریں کہ اللہ تعالی ارض پاکستان کو تمام مصیبتوں اور آفتوں سے بچائے اور اس ملک کو امن و سکون کا گہوارہ بنائے،اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے اس دفعہ حج پر جانے والے ملازمین کی تعداد66سے بڑھاکر76 کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے قرعہ اندازی میں کامیاب تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ آج سی ڈی اے ملازمین کے لیے بڑابابرکت دن ہے او رہر سال کی طرح اس سال بھی سی ڈی اے مزدور یونین کے معاہدے کے مطابق ملازمین کی قرعہ اندازی کی گئی جس میں 76ملازمینحج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے اور میں پچھلے سال کی طرح اس باربھی دس ملازمین کے اضافے پر چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوااور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ اداکرتا ہوں،سی ڈی اے مزدور یونین مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے جس کا مقصد مزدوروں کی فلاح وبہبوداور انکی بلاتفریق خدمت ہے،اس موقع پر انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین مذاکرات پر یقین رکھتی ہے اور مزدوروں کی خدمت کے جذبے کو اسی طرح جاری رکھے گی اور جلد ہی مزدوروں کے باقی ماندہ تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں