پیپلز پارٹی کے خط پر پیش رفت: سیلاب متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کی کارروائی شروع

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صوبائی صدر پیپلز پارٹی کے خط پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی کارروائی، سیلاب متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کی پیش رفت ہوئی ہے-صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی سید محمد علی شاہ باچا کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو لکھے گئے حالیہ خط کے بعد سیلاب متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے اور فوری ریلیف پیکج کے اعلان کے حوالے سے باضابطہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے متعلقہ محکمے کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سیلاب متاثرہ اضلاع میں جاری سرگرمیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور اس حوالے سے رپورٹ مرتب کرکے قواعد و ضوابط کے مطابق متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی، ہر فورم پر ان کی آواز بلند کرے گی اور عوام کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔