سہ ملکی 20 سیریز کا آج سے آغاز، پاکستان اور زمبابوے مدمقامل

سہ ملکی 20 سیریز کا آج سے آغاز، پاکستان اور زمبابوے مدمقامل

راولپنڈی: سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد شاہینوں کو نئے چیلنج کا سامنا ہے، سہ ملکی ٹی سیریز کا آغاز آج سے ہو گا۔

پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم نے خامیوں کو دور کرنے کے لیے بھرپور پریکٹس کی، علاوہ ازیں سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، ادھر سری لنکا کے دو کھلاڑی طبیعت خراب ہونے پر وطن واپس روانہ ہو گئے۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان چارتھ اسالنکا اور فرنینڈو واپس وطن روانہ ہوئے، چارتھ اسالنکا کی جگہ داسن شناکا سری لنکا ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں