اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے مبارکبادی پیغام میں اسپیکر نے کہا کہ راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا انتخاب آزاد جموں و کشمیر کی عوام کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل ممتاز راٹھور ایک منجھے ہوئے، مدبر اور تجربہ کار سیاستدان ہیں، جن کی قیادت میں ریاست میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

سردار ایاز صادق نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب وزیراعظم کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے خطے میں معاشی ترقی، امن اور استحکام کے فروغ کے لیے دعا بھی کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں