بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان میں حملہ کیا یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اس دشمن نے ہمیشہ رات کی تاریکی میں حملہ کیا آج پوری قوم نے اپنے شاہینوں کے کارنامے پہ ان کو خراج تحسین پیش کیا ہےبھارت نے جعلی پروپیگنڈا کیا کہ کشمیر پر پاکستان نے حملہ کیاتین، چار ،چھ ،سات سال کے بچوں نے جام شہادت نوش کیا ہےبھارت ساری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے ہم نے بھارت کی چوکیوں کو اڑایا،فوجیوں کو ہلاک کیاسندور کو پاکستانی فوج نے تندور بنادیابھارتی میڈیا نے کہا بانی پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،میں اس کی تردید کرتا ہوں ہم 28 مئی کرنے والے ہیں
جب بھارت نے پانچ دھماکے کئے ہم نے چھ دھماکے کئےہم نے شہداء کے مجسموں کو نہیں توڑا،جنہوں نے پاکستان کا کھایا وہ باہر بیٹھ کر پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں غدار وطن کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہوگی پاکستان کی سرحدوں، نظریات پر کمپرومائز نہیں کیا جا سکتارکن اسمبلی مصباح الدین نے کہا کہ پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے،وہ دن دور نہیں ہم اپنے خون کا انتقام لیں گے اجلاس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ایک ذمہ داری پارٹی کا کردار ادا کیا ہےہم قومی یکجہتی کے لئے دو قدم آگے بڑھےہمارے سارے ایم این ایز اڈیالہ گئے وہاں بدتمیزی ہوئی اس کے باوجود جب بھارت نے حملہ کیا ہم نے اپنا احتجاج موخر کیاجس دن حملہ ہوتا ہے، اسی دن ملٹری کورٹ کا فیصلہ جاتا ہےحکومت نے قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اس وقت پاکستان تحریک انصاف سب سے مقبول پارٹی ہےبانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان پہنچتا ہے تو کون ذمہ دار ہوگا قومی یکجہتی چاہتے ہو تو بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو ہم اپنے ملک کے لئے آخری حد تک جائیں گے رکن اسمبلی سنجے بھروانی نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم ہوتا ہے،بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈہ سے لگتا ہے پاکستان میں صرف ایک اسمبلی باقی رہ گئی ہے،اچھا ہوا ہم کبھی پاکستان چھوڑ کر بھارت نہیں گئے،مودی سرکار نہ خود جیئے گی کہ نہ کسی کو جینے دے گی رکن اسمبلی صادق علی میمن نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا بھارت نے کبھی بھی نہ کوئی ثبوت پیش کیا نہ بین الاقوامی میڈیا کو وہ مطمئن کرسکے،بھارت کشمیر میں سالوں سے مظالم برپا کئے جارہا ہے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شاہد خٹک نے کہا کہ لگ یہی رہا ہے کہ ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں یہاں بار بار ایک بات سننے کو مل رہی ہے کہ ہم نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے
وہ کون سے عناصر ہیں جو ذاتی انا کی تسکین کے لئے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں ہمارے لیڈر کے ساتھ ہماری ملاقات ہی نہیں کرائی گئی اگر جنگ ہو گی تو ہم اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوں گےایسا نہیں ہو سکتا کہ لیڈر کو جیل میں رکھیں اور قومی یکجہتی کا تقاضا کریں نو مئی کے بعد آپ نے ہمارے کارکنان کو گھسیٹا بانی پی ٹی آئی کو باہر لائیں پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ رکھیں
