ماڈل ٹریفک پولیس کو وفاقی دارلحکومت میں کیمروں کے ذریعے چالان ریکوری میں ناکامی کا سامنا ہے – پی آر او عمیر

ماڈل ٹریفک پولیس کو وفاقی دارلحکومت میں کیمروں کے ذریعے چالان ریکوری میں ناکامی کا سامنا ہے – پی آر او عمیر
اسلام آباد (جاوید بھاگٹ )ماڈل ٹریفک پولیس کو وفاقی دارلحکومت میں کیمروں کے ذریعے چالان ریکوری میں ناکامی کا سامنا ہے – فیک ایڈریس ، گاڑیوں کی ٹرانسفر ودیگر مسائل درپیش ہیں -کیمروں کے ذریعے ریکوری کا ریگارڈ مرتب کرنا ممکن نہیں ہے -چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر)ذیشان کے پی آر او عمیر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کیمروں کے ذریعے ٹریفک چالان کی ریکوری میں دشواری کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ گاڑیوں کی ٹرانسفر ، رجسٹریشن ، غلط ایڈیس ودیگر وجوہات کی بنا پر ریکوری ڈیٹا مرتب کرنا مشکل ہے گئی ماہ تک گاڑی کے مالک تک رسائی اس کے فون نمبر پر رابطہ ممکن نہیں ہوتا جس کی وجہ سے نہ چالان پے ہوتا ہے اور نہ ہی ڈیٹا مرتب ہوتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمروں کے ذریعے سے چالان حاصل ہونے والی آمدن کا 25 فیصد حصہ کہا جاتاہے جبکہ ای چالان کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدن متعلقہ آفیسر کو ملتی ہے – متعلقہ آفیسر کے پاس اس رقم کا ریکارڈ بھی موجود ہوتا ہے اور یہ رقم آفیسر کی ٹیم کے حصے میں برابر تقسیم نہیں ہوتی ہے – پی آر او کہنا ہے کہ اس حوالے سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاہم کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں