غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا سدباب اور عوام کو آگاہی اولین ترجیع ہے ، عائشہ طاہرہ
اسلام آباد (انوسٹی گیشن سیل ) ٹی ایم او خانپور محترمہ عائشہ طائرہ کی خصوصی ہدایت پر، ٹی او آئی خانپور جناب جاوید خان نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذمہ داران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں بلڈنگ کنٹرول سے متعلق متعدد اہم امور زیرِ بحث آئے،
غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمز علاقے میں ایک سنجیدہ مسئلہ بنتی جا رہی ہیں۔ میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایسی تمام اسکیمز کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے، اور عوام کو ان سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے۔ اس ضمن میں مشترکہ انسپکشن ٹیم بنانے کی بھی تجویز دی گئی جو ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھے گی۔ماہانہ اہداف کا جائزہ: بھی لیا گیا اور
میٹنگ میں ماہانہ بنیاد پر مکمل کیے جانے والے نقشہ جات، منظوری کے مراحل، اور دیگر بلڈنگ ریگولیشنز کے حوالے سے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ عملے کو ہدایت دی گئی کہ وہ مقرر کردہ ٹارگٹ کے مطابق کارکردگی کو بہتر بنائیں اور وقت پر درخواست گزاروں کو سہولیات فراہم کریں۔
نقشوں کی منظوری اور پراسیسنگ سے متعلق میٹنگ میں یہ بات زیرِ غور آئی کہ بلڈنگ کے نقشے منظور کرنے کے مراحل میں شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جائے تاکہ غیر ضروری تاخیر سے شہریوں کو بچایا جا سکے۔ فائلوں کی جلد پراسیسنگ کے لیے نیا ٹریکنگ سسٹم متعارف کروانے کی تجویز بھی دی گئی۔
غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمز علاقے میں ایک سنجیدہ مسئلہ بنتی جا رہی ہیں۔ میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایسی تمام اسکیمز کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے، اور عوام کو ان سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے۔ اس ضمن میں مشترکہ انسپکشن ٹیم بنانے کی بھی تجویز دی گئی جو ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھے گی۔