پارک گروپ نے دبئی میں نئے دفتر کے قیام کا اعلان کر دیا


پارک گروپ نے دبئی میں نئے دفتر کے قیام کا اعلان کر دیا

دبئی: رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے کامیاب اور معروف نام پارک گروپ نے اماراتی صارفین، سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کی آسانی کیلئے دبئی میں نئے دفتر کے قیام کااعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پارک گروپ کے نئے دفتر کے دبئی میں آغاز سے سرمایہ کاروں، شراکت داروں اور کلائنٹس سے روابط جاری رکھنے میں مزید آسانی پیدا ہو گی، جبکہ نئے دفتر کا مقصد کلائنٹس کے اعتماد کو اور پارک گروپ سے رشتے کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ پارک گروپ جو کہ اس سے قبل عجمان کریک ٹاورز پروجیکٹ کو دبئی کی مارکیٹ میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، عجمان کریک ٹاورز پروجیکٹ کے تحت سرمایہ کاروں کو منافع بخش سرمایہ کاری کا نادر موقع فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ اپنا گھر بنانے کے خواہش مند افراد کو عجمان کریک ٹاورز پروجیکٹ میں صرف 750 اماراتی درہم فی فی مربع فٹ سے شروع ہونے والی انتہائی مسابقتی قیمتوں پرریمیم واٹر فرنٹ لوکیشن بھی فراہم کر رہا ہے جہاں دلکش واٹر فرنٹ کے نظارے اور جدید سہولیات کے ساتھ رہائشیوں کیلئے بہترین سرمایہ کاری کا موقع میسر آتا ہے۔ پارک گروپ کو اجمان کریک ٹاورز کے لیے خصوصی سیلز اور مارکیٹنگ پارٹنر مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سی ای او پارک گروپ اسامہ عبد الجبار کا کہنا تھا پارک گروپ نے رئیل سیٹ سیکٹر میں دبئی راسلخیمہ ،عجمان میں پروجیکٹ شروع کیے ہیں 4 پروجیکٹ دبئی میں مکمل کئے جبکہ راسلخیمہ مرجان آئی لینڈ میں بھی پارک گروپ کے پروجیکٹ چل رہے ہیں عجمان کریک ٹاورز جو عجمان بہت شاندار منصوبہ ہے پارک گروپ نے جی جے کے ساتھ ملکر کریک ٹاورز عجمان کو جو واٹر فرنٹ پروجیکٹ ہے اس کو دبئی کی مارکیٹ میں لانچ کیا ہے اس منصوبے میں آسان اقساط پر فلیٹ دیئے جا رہے ہیں۔ پارک گروپ کے سی او او محمد سعید مرزا نے کہا کہ ہم اس اہم منصوبے پر جی جے پراپرٹیز کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں، عجمان کریک ٹاورز ایک قابل ذکر منصوبہ ہے جو نہ صرف عجمان اور دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی قدر میں اضافہ کر رہا ہے سرمایہ کاروں اور رہائشیوں کے لیے سستی اور معیاری، آسائشوں سے بھرپور زندگی کے خواب کو بھی عملی طور پر پیش کرتا ہے۔ جی جے پراپرٹیز کے سی ای او علی جبار نے بھی اس شراکت داری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارک گروپ کے ساتھ عجمان کریک ٹاورز کے لیے خصوصی سیلز اور مارکیٹنگ پارٹنر کے طور پر کام کرنا اعزاز کی بات ہے، ہمیں یقین ہے کہ یہ منصوبہ سرمایہ کاروں اور خریداروں کیساتھ بہترین اور مضبوط پر اعتماد تعلقات قائم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ واضح رہے عجمان کریک ٹاورز پروجیکٹ کیلئے چھ سالہ ادائیگی کا پر کشش پلان بھی دیا گیا ہے جس کا مقصد سرمایہ کاروں کیلئے ادائیگیوں کو آسان بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں