جھوٹ اور منافقت تحریک انتشار کا وطیرہ بن چکا ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ

جھوٹ اور منافقت تحریک انتشار کا وطیرہ بن چکا ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جھوٹ اور منافقت تحریک انتشار کا وطیرہ بن چکا ہے۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے درست کہا کہ یہ انتشاری روز فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کو آئینہ دکھایا ہے کہ شخصیت پرستی اور سیاسی مفاد کی خاطر یہ ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ معرکہ حق جیتنے والی فوج کو بدنام کر کے دشمن کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں، ذلت ان کا مقدر ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں