وزیر اعلیٰ پنجاب کی راوی سٹی میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راوی سٹی میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے روڈا پیکیج 16، ایم ٹو راوی ٹول پلازا ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ کیا اور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
چیئرمین روڈا شاہد اشرف تارڑ، سی ای او عمران امین اور سی او او بریگیڈیئر منصور جنجوعہ نے سائٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راوی سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کی اور منصوبے کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔
