یومِ دفاع کے موقع پر عائشہ لاثانی سکول راولپنڈی میں پاسبانِ وطن پاکستان کے زیرِ اہتمام دفاعِ پاکستان ریلی کا انعقاد

یومِ دفاع کے موقع پر عائشہ لاثانی سکول راولپنڈی میں پاسبانِ وطن پاکستان کے زیرِ اہتمام دفاعِ پاکستان ریلی کا انعقاد


پاسبان وطن پاکستان کی جانب سے دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد عائشہ لاثانی سکول راولپنڈی کے طلبہ کی ہمراہی میں کیا گیا حکیم سعید شہید کے قائم کردہ اس تعلیمی ادارے کے اساتذہ اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی عہدے داروں اور سول سوسائٹی کے شرکاء کے ساتھ یوم دفاع کے حوالے سے دفاع پاکستان ریلی میں شرکت کی سکول کی پرنسپل محترمہ نور قریشی نے پاسبان وطن پاکستان کے وفد کا عائشہ لاثانی سکول امد اور ریلی میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور 1965 کی جنگ کے مناظر کا انکھوں دیکھا حال حاضرین کے سامنے بیان کیا بعد اذاں سکول کے طلبہ نے پاکستان کے دفاعی اداروں کو ٹیبلو ، تقاریر اور ملی نغموں کی صورت خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پاسبان وطن پاکستان رخشندہ تسنیم ، وومن ونگ کوارڈینیٹر شازیہ کیانی ، رابطہ کمیٹی کنوینیر حسنہ خٹک پریزیڈنٹ پبلک ایڈ کمیٹی طاہر محمود وائس پریزیڈنٹ رانا اشتیاق پریزیڈنٹ کلائمیٹ کمیٹی یسین بھٹی وائیس پریزیڈنٹ کلائمیٹ منیر اکرم مرکزی رہنما حسن محمد یوتھ پریزیڈنٹ بختی شاہ جنرل سیکرٹری نبی شاہ اور چیئرمین پاکستان شیخ مختار احمد نے شرکت کی پاسبان وطن پاکستان کے رہنماؤں نے نہ صرف پاک فوج کے جوانوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اورنظریات کی حفاظت میں طلبہ کے کردار کو اہمیت کو اجاگر کیا –

اپنا تبصرہ لکھیں