ایف آئی اے اسلام آباد زون کی جانب سے ایس سی او کانفرنس کے موقع پر وی وی آئی پیز کی آمد و روانگی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 10 افسران و اہلکاروں کو خصوصی ڈیوٹی پر تعینات کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، ایف آئی اے اسلام آباد زون کی جانب سے 11 ستمبر 2026ء کو آفس آرڈر نمبر 371/2026 جاری کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق یہ تعیناتی 12 سے 15 ستمبر 2026ء تک جاری رہنے والی ایس سی او کانفرنس کے دوران کی گئی ہے۔ آفس آرڈر میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ افسران و اہلکاروں کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن، IIAP اسلام آباد کے اختیار میں دیا گیا ہے تاکہ وی وی آئی پیز کی آمد اور روانگی کے دوران سہولت کاری کے فرائض انجام دیے جا سکیں۔
آفس آرڈر کے مطابق خصوصی ڈیوٹی پر تعینات ہونے والوں میں ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی راولپنڈی کی انسپکٹر راشدہ پروین عباسی، ایف آئی اے سی بی سی اسلام آباد کے سب انسپکٹر حسن علی اور سب انسپکٹر روبینہ خادم، سیکیورٹی برانچ کے اے ایس آئی نعمان احمد اور اے ایس آئی شازہ رزاق اعوان، ایف آئی اے اے سی سی اسلام آباد کے ہیڈ کانسٹیبل محمد عزیر، ایف آئی اے اے ایم ایل سی اسلام آباد کے ایف سی محمد عثمان، ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی اسلام آباد کے ایف سی غلام مصطفیٰ، ایف آئی اے سی سی سی اسلام آباد کے ایف سی راجب خان اور ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی راولپنڈی کی ایل سی فائزہ ظفر شامل ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ تعیناتی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہے جبکہ متعلقہ افسران کو آفس آرڈر کی سختی سے تعمیل کی ہدایت بھی کی گئی