ایف آئی اے نے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران کی تربیتی اٹیچمنٹ کا شیڈول جاری کردیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کے ڈائریکٹر ٹریننگ آفس نے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ASsP) کی مختلف ونگز میں تربیتی اٹیچمنٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق تربیتی افسران کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ، کمرشل بینکنگ، کارپوریٹ کرائمز، اینٹی منی لانڈرنگ، امیگریشن، بارڈر مینجمنٹ، کاؤنٹر ٹیررازم، انٹرپول، ڈی ایف ایل اور انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس سمیت مختلف شعبوں میں عملی تربیت دی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق تربیت کا آغاز 14 ستمبر 2026 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ ونگ سے ہوا، جبکہ بعد ازاں کمرشل بینکنگ، کارپوریٹ کرائمز اور اینٹی منی لانڈرنگ سرکلز میں افسران کو مالیاتی جرائم، بینکنگ ریکارڈ، منی لانڈرنگ اور تفتیشی طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔
امیگریشن اور بارڈر مینجمنٹ ونگ میں افسران کو مسافروں کی اسکریننگ، IBMS، امیگریشن قوانین اور بارڈر کنٹرول کے امور سے متعلق عملی معلومات فراہم کی جائیں گی۔ کاؤنٹر ٹیررازم ونگ میں دہشت گردی اور منظم جرائم سے نمٹنے کے طریقہ کار کا مشاہدہ بھی شیڈول کا حصہ ہے۔
اسی طرح انٹرپول اور ڈی ایف ایل میں بین الاقوامی تعاون، انٹرپول نوٹسز، فرانزک معاونت اور عدالتی امور سے متعلق تربیت دی جائے گی، جبکہ اینٹی کرپشن سرکل میں انسدادِ بدعنوانی کے قوانین اور کیس ورک سے آگاہ کیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق تربیتی افسران کو ہر شعبے میں ہفتہ وار ایکٹیویٹی رپورٹس (WARs) جمع کرانے کے علاوہ متعلقہ ونگز کی کارکردگی، چیلنجز اور کیس اسٹڈیز پر رپورٹس تیار کرنے کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔
تربیتی پروگرام کا اختتام 4 سے 6 نومبر 2026 کو ایف آئی اے اکیڈمی اسلام آباد میں ڈی بریفنگ، رپورٹس کے جائزے اور اختتامی اجلاس کے ساتھ ہوگا

اپنا تبصرہ لکھیں