سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا نومبر میں دورہ پاکستان متوقع ہے، اختیار ولی خان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا نومبر میں دورہ پاکستان متوقع ہے، اختیار ولی خان

اسلام آباد : وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے جو سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا ہے اس میں 5 مزید مسلمان ملک شامل ہونے کیلئے تیار ہیں جبکہ ایک غیر مسلم ملک بھی شمولیت کیلئے تیار ہے ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ کاروباری شخصیات کا ایک بہت بڑا وفد بھی آ رہاہے، مجھے امید ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نومبر کے مہینے میں پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

کوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیار ولی خان وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، مئی میں حملہ ہوا اور پھر 10 مئی کا جو ہم نے جواب دیا ، وہ سلسلہ آب و تاب سے جاری ہے ، ایران پر حملہ ہوا اس میں جو پاکستان کا کر دار رہا وہ شاندار تھا، ایران سے پہلی مرتبہ شکریہ پاکستان کے نعرے بلند ہوئے ، قطر کا واقعہ حالیہ ہے ، وزیراعظم سب چھوڑ کر قطر چلے گئے ، شہبازشریف نے مسلم امہ کی قیادت کے باب کا آغاز کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم کی جوڑی کو اللہ سلامت رکھے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں