نئے بھرتی اہلکار وفاقی پولیس کی کارکردگی میں بڑی رکاوٹ قرار

وفاقی پولیس کی کاردگی میں اپنے ہی آڑے آ گئے ذرائع
نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو فوری آپریشن ونگ سے نکالا جائے۔ ذرائع

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) وفاقی پولیس کی کار کردگی میں اس کے اپنے بھرتی کیے گئے اہلکار روکاوٹ بن گئے میران کن کارکردگی متاثر ہونے لگی – باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی معاملات کے علاوہ لاء اینڈ آرڈر ودیگر مقدمات میں بہتر نتائج حاصل نہ ہو نے کی ایک بڑی وجہ سامنے آئی ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے پولیس اہلکار جن کا تعلق اسلام آباد سے ہے اور ان ملازمین کو آپریشن ڈویژن میں رکھا گیا ہے اور وہ بامشکل ڈیوٹی ٹائم پورا کرتے ہیں اور اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں ایمرجنسی کی صورت میں وہ ڈیوٹی پر پیار نہیں ہوتے – جرائم پیشہ عناصر سے انُکے روابط کے بارے میں ذرائع نے بتایا اور دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ پولیس کاروائی یعنی کہ ریڈ کی صورت میں اس لیے میسر نہیں ہوتے کہ جس جگہ ریڈ کیا جانا ہے ان کی رہائش اس علاقے میں ہے اور ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ ریڈ سے قبل جرائمُ پیشہ عناصر کو اطلاع کر دی جاتی ہے ذرائع کو کہنا ہے کہ اگر وفاقی درالحکومت کو جرائم سے پاک کرنا ہے تو ان نئے بھرتی کیے جانے والے اہلکاروں کو فوری طور پر آپریشن سے ہٹا کر سیکورٹی کی ڈیوٹی پر مامور کیا جائے اور جو پرانے اہکاران یا آفسران ہیں ان کو آپریشن ونگ کا حصہ بنایا جائے تا کہ ان سے بہت نتائج حا ڈال کیے جا سکیں –

اپنا تبصرہ لکھیں