پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل منظور، اپوزیشن کا احتجاج

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل منظور، اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتوں کی تحریک منظور کر لی گئی، 160 اراکین نے تحریک کی حمایت اور 79 اراکین نے مخالفت کی، اپوزیشن نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔

قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتی بل 2025 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا، یہ بل صدر مملکت کی جانب سے بحث کے لیے واپس بھیجا گیا تھا، پیپلز پارٹی نے تحریک کی حمایت کی جبکہ پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل نے مخالفت کر دی اور ایوان سے چلے گئے۔

سینیٹر عبد القادر اور ایمل ولی خان نے بھی بل کی مخالفت کی، اپوزیشن کی شدید نعرے بازی کے باعث سپیکر اور وزیر قانون نے ہیڈ فون لگا لیے۔

قبل ازیں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت شروع ہوا جس میں اعظم نذیر تارڑ نے قومی کمیشن برائے حقوق اقلیتاں بل زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کے حق میں 160 ووٹ جبکہ مخالفت میں 79 ووٹ پڑے ہیں۔

پارلیمنٹ کے چوتھے مشترکہ اجلاس میں آج کئی اہم قوانین کی منظوری بھی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں