ایف آئی اے میں اہم تنظیم نو، دو ڈائریکٹرز کے عہدوں کی ازسرنو تشکیل

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ہیڈکوارٹرز میں اہم تنظیم نو کرتے ہوئے دو اہم عہدوں کی ازسرنو تشکیل کر دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیلیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

ایف آئی اے کے 12 جون 2026 کے نوٹیفکیشن نمبر FIA/P&EB/Restructuring-FIA/2026/377-381 کے مطابق ڈائریکٹر فارنزک لیب (DFL)، بی پی ایس-20 کے عہدے کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کوآپریشن (IC)، بی پی ایس-20 کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈائریکٹر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU)، بی پی ایس-20 کے عہدے کو ڈائریکٹر آپریشنز (Ops)، بی پی ایس-20 کے عہدے میں تبدیل کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ دونوں تبدیلیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

مراسلے کے مطابق مذکورہ تنظیم نو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ نوٹیفکیشن کی نقول ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو، ایف آئی اے کے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، زونل و اسٹاف ڈائریکٹرز، ڈائریکٹر جنرل کے چیف آف اسٹاف اور ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں