ایف آئی اے میں 638 نئے کانسٹیبلز کی تعیناتی، مختلف زونز میں پوسٹنگ کا نوٹیفکیشن جاری

وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کے ماتحت وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) نے نئے بھرتی ہونے والے 638 کانسٹیبلز (FCs) کی تعیناتی اور پوسٹنگ کا آفس آرڈر جاری کر دیا۔
آفس آرڈر کے مطابق تمام نئے کانسٹیبلز کو فوری طور پر مختلف ایف آئی اے زونز میں تعینات کیا گیا ہے، جن میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، فیصل آباد، ملتان، کوہاٹ، گوجرانوالہ، کراچی، حیدرآباد، سکھر اور گلگت بلتستان زونز شامل ہیں۔
حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے کانسٹیبلز کو بنیادی تربیتی کورس مکمل کرنے تک اسلحہ فراہم یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ انہیں آزادانہ فیلڈ ڈیوٹی بھی نہیں سونپی جائے گی بلکہ فیلڈ فرائض تربیت یافتہ اور تجربہ کار اہلکاروں کی براہِ راست نگرانی میں انجام دیے جائیں گے۔
یہ آفس آرڈر ڈائریکٹر HRM، FIA کی منظوری سے ڈپٹی ڈائریکٹر (HRM) سائم سلطان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں