اسلام آباد (خبر نگار) ایف آئی اے اسلام آباد زون میں 16 افسران و اہلکاروں کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون سید شہزاد ندیم بخاری (PSP) کی جانب سے جاری آفس آرڈر نمبر 493/2026 کے مطابق تمام تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور متعلقہ افسران و اہلکاروں کو نئی تعیناتیوں پر جوائننگ کے لیے موجودہ ذمہ داریوں سے ریلیو کر دیا گیا ہے۔
جاری حکم نامے کے مطابق آئی پی وجاہت سلطان کو AMLC سے AHTC راولپنڈی، آئی پی کاشف کو AHTC راولپنڈی سے AMLC، آئی پی عبداللہ کیانی کو AHTC اسلام آباد سے CBC جبکہ آئی پی طلال نسیم کو AHTC اسلام آباد سے ایڈمن (انچارج PO اسکواڈ) تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح آئی پی زاہد بھٹی کو AHTC راولپنڈی سے ایڈمن (PO اسکواڈ)، آئی پی محمد علی خان کو CBC سے ACC، آئی پی محمد توقیر کو CBC سے AHTC راولپنڈی، ایس آئی مہمونہ کوثر کو CBC سے ACC، ایس آئی شازیہ نورین کو AHTC راولپنڈی سے ACC اور ایس آئی راشدہ انور کو AHTC راولپنڈی سے CBC منتقل کیا گیا ہے۔
آفس آرڈر کے مطابق ایس آئی سید شیان علی کو AHTC راولپنڈی سے AHTC اسلام آباد، ایس آئی زبیر کمال کو EGOA سے AHTC اسلام آباد، ایس آئی کاشف رشید کو EGOA سے CBC، ایس آئی دانش سرفراز کو AMLC سے AHTC راولپنڈی، ایس آئی روبینہ خادم کو CBC سے AHTC راولپنڈی اور ایس آئی کنین ژارا کو C&I سے AHTC راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی جانب سے جاری حکم نامے میں متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز اور انچارج افسران کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ حکم نامہ یکم اکتوبر 2026 کو جاری کیا گیا