عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس 21 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کروا چکے ہیں، دیگر فریقین بھی اپنا جواب جمع کرائیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت کیلئے کیس 21 جنوری کو مقرر کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ بانی کی جانب سے کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔