طاہر محمود اشرفی اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلیے کوآرڈینیٹر مقرر

طاہر محمود اشرفی اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلیے کوآرڈینیٹر مقرر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو وزیر اعظم پاکستان نے اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔

عالم اسلام کے موجودہ حالات اور خلیجی ممالک کی صورتحال کے تناظر میں یہ ایک اہم ذمہ داری ہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی بطور نمائندہ خصوصی بھی اس ذمہ داری کو ادا کرتے رہے ہیں اور موجودہ حالات کے تناظر میں رابطہ کاری اور تعلقات میں مضبوطی اور بہتری میں ان کی اہم ذمہ داری ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں