مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کا حکومت کے پیٹرول بم پر سخت ردعمل

مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کا حکومت کے پیٹرول بم پر سخت ردعمل

اسلام آباد
ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام دشمن اقدام قرار دیا ہے۔

شازیہ مری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے قبل پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنا حکومت کی بے حسی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے رمضان سے قبل عوام پر مہنگائی کا “پیٹرول بم” گرا دیا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے پہلے ہی پریشان عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب، محنت کش اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہوگا جبکہ اشیائے خوردونوش سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ متوقع ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ ایک طرف وفاقی حکومت رمضان پیکج کا اعلان کرتی ہے اور دوسری جانب پیٹرول و ڈیزل مہنگا کر کے مہنگائی کی نئی لہر کو دعوت دیتی ہے۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ بے روزگاری، مہنگائی اور معاشی بحران کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے

اپنا تبصرہ لکھیں