ایران پر حملہ ایسی جنگ کی بنیاد ڈال رہا ہے جو عشروں جاری رہیگی: سربراہ ترک انٹیلی جنس سروس

ابراہیم قالن نے قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ترکیہ پاکستانی اقدامات سمیت مذاکرات کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ خلیجی ممالک پر ایران کا خلیجی ممالک پر حملہ ناقابل قبول ہے مگریہ بھی نہ بھولیں کہ جنگ شروع کس نےکی۔

موجودہ جنگ میں ایران حاوی نظر آتا ہے: سابق سربراہ برطانوی خفیہ ایجنسی

ابراہیم قالن کا کہنا تھا ترکیےاس آگ کے گولے کو اپنے ہاتھوں میں لے کر ٹھنڈا کرےگا، ایران کے خلاف جون میں 12 روزہ جنگ حالیہ جنگ کے لیےحالات جانچنےکی خاطر تھی، ترکیے،کرد، عرب اورفارسی اقوام کے درمیان عشروں تک تنازع کی بنیاد ڈالی جا رہی ہے۔

سربراہ ترک انٹیلی جنس سروس نے کہا کہ ایران جنگ سےخطےمیں تقسیم گہری ہونےکا خدشہ ہے، بدقسمتی یہ ہےکہ علاقائی جنگ کی قیمت 8 ارب افراد کوچکاناپڑےگی،جنگ شروع کرنیوالے لبنان، شام، فلسطین اور دیگرعلاقوں میں نئے حقائق پیدا کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں