ام رباب کے والد، دادا اور چچا کے قتل کا کیس، تمام ملزمان بری

وکیل صلاح الدین پنہور کا کہنا ہے کہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔

آٹھ سال پرانے مقدمہ میں دو ارکان سندھ اسمبلی سمیت 8 ملزمان نامزد تھے، جن میں چار ملزمان جیل میں اور چار ضمانت پر ہیں۔

ام رباب اہلخانہ قتل کیس: 2 اراکین سندھ اسمبلی پر فرد جرم عائد
ام رباب اہلخانہ قتل کیس کے 2 مرکزی ملزمان کی ضمانتیں مسترد
ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ قتل کیس کے فیصلے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں، ڈی ایس پیز سمیت 450 پولیس اہلکار سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں، ام رباب چانڈیو کے گھر کے باہر بھی سکیورٹی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس آنے جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

یاد رہے کہ ماڈل کورٹ نے گزشتہ سماعت میں گواہان کے بیانات اور دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں