پاکستانوزیراعظم اور ایرانی صدر کا رابطہ، مسعود پزشکیان نے وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق کردی
وزیراعظم اور ایرانی صدر کا رابطہ، مسعود پزشکیان نے وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق کردی
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسعود پزشکیان کے درمیان 45 منٹ تک بات چیت جاری رہی، سفارتی ذرائع.
وزیراعظم شہباز شریف اور اراین کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکا ایران جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان 45 منٹ تک ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، جس میں حالیہ جنگ بندی اور مستقبل کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیز فائز کے لیے ایرانی قیادت کی ذہانت کی تعریف کی اور امریکا کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے آمادگی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے تعظیم کا پیغام بھی بھجوایا۔