سری لنکن کرکٹر چارتھ اسالنکا پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے

پی ایس ایل کی فرنچائز اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے سری لنکن آلراؤنڈر چارتھ اسالنکا کو سائن کرلیا ہے۔

اسالنکا کو انجرڈ پرویز حسین ایمون کی جگہ متبادل پلیئر کے طور پر سائن کیا گیا ہے۔
اسالنکا 17 اپریل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شیڈولڈ میچ سے قبل قلندرز کو جوائن کرلیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں