ایران میں رجیم چینج تک ہمارا مشن مکمل نہیں ہوگا: موساد سربراہ

اسرائیلی میڈیا کے مطابق برنیا نے کہا کہ حالیہ ایران جنگ کے دوران موساد نے ’تہران کے قلب میں‘ کام کیا اور اسرائیلی فضائیہ کو درست انٹیلی جنس فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے ایسے میزائلوں کو نشانہ بنایا جو اسرائیل کے لیے خطرہ تھے‘۔

ڈیوڈ برنیا کا کہنا تھا کہ یہ مشن فوری طور پر ختم ہونے کے لیے نہیں تھا بلکہ اسے طویل مدت کے لیے منصوبہ بندی کے تحت جاری رکھا جائے گا تاکہ تہران میں حملوں کے بعد بھی نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موساد کی ذمہ داری اس وقت ختم ہوگی ’جب یہ انتہا پسند حکومت تبدیل ہو جائے گی‘۔

موساد چیف کے مطابق ’ایران میں رجیم کی تبدیلی ہمارا مشن ہے، ہم کسی بھی وجودی خطرے کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے ایسے میزائلوں کو نشانہ بنایا جو اسرائیل کے لیے خطرہ تھے‘۔

ڈیوڈ برنیا کا کہنا تھا کہ یہ مشن فوری طور پر ختم ہونے کے لیے نہیں تھا بلکہ اسے طویل مدت کے لیے منصوبہ بندی کے تحت جاری رکھا جائے گا تاکہ تہران میں حملوں کے بعد بھی نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موساد کی ذمہ داری اس وقت ختم ہوگی ’جب یہ انتہا پسند حکومت تبدیل ہو جائے گی‘۔

اپنا تبصرہ لکھیں