بھارت: شادی کی خواہش مند لڑکی نے دلچسپی نہ دکھانے پر لڑکے کو زندہ جلادیا

بھارتی ریاست کرناٹکا کے گاؤں انجان پورہ میں خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کو زندہ جلا دیا گیا۔

27 سالہ پریرنا اور کرن دونوں ایک جگہ ملازمت کرتے تھے اور ایک سال سے زیادہ عرصے سے دونوں کی دوستی تھی۔

یہ بھی پڑھیں
بھارت: کسی اور سے شادی، بوائے فرینڈ نے دلہن بنی محبوبہ کو اسٹیج پر گولی مار دی
سوشل میڈیا چیلنج مہنگا پڑگیا، لڑکی کی مٹھی بوائے فرینڈ کے منہ میں پھنس گئی
تاہم حال ہی میں پریرنا نے محسوس کیا کہ کرن اسے خاص توجہ نہیں دے رہا اور وہ اس سے شادی نہیں کرے گا جس کے بعد پریرنا نے اسے گھر بلایا اور اس وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔

کرن جب پریرنا کے گھر پہنچا تو دونوں نے کافی دیر تک باتیں کیں اور پھر پریرنا نے کرن کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور کرسی پر بٹھاتے ہوئے اس کے ہاتھ بھی باندھ دیے، کرن کے پوچھنے پر پریرنا نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح سے پرپوز کرنے کا ایک نیا ٹرینڈ چل رہا ہے اور وہ اسی طرح سے پرپوز کرنے والی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیکھتے ہی دیکھتے پریرنا نے کرن کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا جس سے وہ دم توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزمہ کو گرفتارکرلیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں