نواز شریف انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بے صابطگیاں ۔۔۔۔۔۔

نواز شریف انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بے صابطگیاں ۔۔۔۔۔۔

نواز شریف انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودہا میں قوانین سے ہٹ کر مشینری کی خریداری من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری پیپرا رولز کی واضح خلاف ورزی کے باوجود ادارے کے لوگ اس کرپشن کے حصہ دار نہر آرہے ہیں اینٹی کرپشن اور نیب کی خاموشی سے واضح ہے کہ اس ملک میں کرپشن قانونی طور پر حلال قرار دے دی گئی پاکستان میں کوئی بڑا پراجیکٹ بنے اور اس میں کرپشن کی شکایات نہ ہوں ممکن نہیں ہے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودہا کی تعمیر اور مشینری کی خریداری کے معاملات نے سنگین سوالات کو جنم دینا شروع کردیا ہے اگرچہ یہ ادارہ عوام کیلئے ایک بڑی صحت سہولت قرار دیا جا رہا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ اس منصوبے میں قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے من پسند کمپنیوں کو نوازنے اور پیپرا (PPRA) رولز کی صریح خلاف ورزی کے واقعات پیش آ رہے ہیں جس کے خلاف کچھ کمپنیوں نے ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا لیکن ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ کی ڈائریکشن بھی نظر انداز کرتے ہوئے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودہا میں مشینری اور آلات کی خریداری کے عمل میں قوانین کو پس پشت ڈالا جا رہا ہے واضح رہے کہ اس منصوبے کی تعمیر کا 90 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے اور اس پر 9 ارب 86 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے مگر مشینری کی خریداری کا عمل غیر شفاف طریقوں سے کیا جا رہا ہے پیپرا رولز کے تحت سرکاری اداروں کو مشینری اور آلات کی خریداری کے لیے شفاف بولی کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے مگر اس ادارے میں مبینہ طور پر ان اصولوں کو نظر انداز کر کے مخصوص کمپنیوں کو ترجیح دی جا رہی ہے

افسوسناک بات یہ ہے کہ اس کرپشن میں ادارے کے اندر موجود افراد ملوث ہیں مشینری کی خریداری میں قوانین کی خلاف ورزی اور من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے یہ معاملہ اس وقت مزید سنگین ہو جاتا ہے جب غور کیا جائے کہ ان تمام خلاف ورزیوں کے باوجود کوئی موثر کارروائی سامنے نہ آرہی ہو اس حوالے سے اینٹی کرپشن اور نیب (NAB) جیسے اداروں کی خاموشی نے عوام میں مایوسی پھیلائی رکھی ہے اینٹی کرپشن اور نیب جیسے ادارے جنہیں کرپشن کی روک تھام کیلئے بنایا گیا تھا اس اہم معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں یہ خاموشی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شاید اس ملک میں کرپشن کو قانونی طور پر حلال قرار دے دیا گیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کرپشن کے خلاف عوامی بیان بازی کے باوجود عملی طور پر انہی کے زیر نگرانی منصوبوں میں کرپشن کے واقعات پیش آ رہے ہیں جو سوالیہ نشان ہیں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودہا کا معاملہ پاکستان میں کرپشن اور بدانتظامی کی ایک اور کڑی ہے جب تک نیب اور اینٹی کرپشن ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کریں گے اس قسم کی بے ضابطگیاں جاری رہیں گی عوام کو ان خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے اور اداروں پر زور دینا چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں یاد رکھیں کرپشن صرف ایک اخلاقی جرم نہیں بلکہ ایک سماجی، معاشی اور اخلاقی ناانصافی ہے جو معاشرے میں بے چینی اور مایوسی پھیلاتی ہے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اس ایشو پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں جہاں اتنا وقت گزر گیا ایک مہینہ اور گزر جائے تو کوئی ایشو نہیں لیکن اس منصوبے میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے جنم لینے والے سوالات کے جواب بھی دیئے جائیں ۔۔۔

اپنا تبصرہ لکھیں